میری یاد جو ستائے تو پھر چلے آنا
کہیں قرار نہ آئے تو پھر چلے آنا
ہر شخص ہے دنیا میں پیار کے قابل
کسی پہ بھی پیار نہ آئے تو پھر چلے آنا
تیرا وقار رہے گا میری نظروں میں
نظر سے جو کوئی گرائے تو پھر چلے آنا
خدا کرے کے بہاروں میں زندگی گزرے
خزاں کا خوف ستائے تو پھر چلے آنا
درد کے حالات میں بھی دنیا کو ہنسانے والے
اگر تجھے دنیا رلائے تو پھر چلے آنا

No comments:
Post a Comment