ہمارے بعد بھی آخر گزاراکرہی لیا اس نے
ہمارا ذکر تو اس کے لبوں پہ آ نہیں سکتا
ہمیں احساس ہے ہم سے کنارا کر لیا اس نے
وہ بستی غیر کی بستی وہ کوچہ غیر کا کوچہ
سنا ہے عشق بھی تو دوبارا کر لیا اس نے
سنا ہے غیر کی باہنوں کو وہ اپنا سمجھتا ہے
یہ لگتا ہے میرے دکھ کو گنوارا کر لیا اس نے
بھلا کر پیار کی قسمیں وہ وعدے توڑ کر
کسی کو زندگی سے بھی پیارا کر لیا اس نے

No comments:
Post a Comment